بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سفر شرعی کے تحقق کے لیے ایک جانب کی مسافت سوا ستتر کلومیٹر ہونا ضروری ہے یا دونوں جانب کی مسافت ؟


سوال

نماز قصر کے لیے ایک سائیڈ کا سفر سوا ستر کلو میٹر ہونا ضروری ہے یاکہ دونوں سائیڈ کا سوا ستر کلو میٹر ہو؟

جواب

قصر نماز کا حکم سفر شرعی کے لیے ہے اور سفر شرعی اس سفر کو کہتے ہیں  کہ آدمی  اپنے شہر یا بستی سے باہر سفر کے ارادے سے نکلے اور  ایک  طرف  (ایک شہر سے دوسرے شہر) مسافتِ سفر  کم از کم  48میل (77٫24 یعنی تقریباً  سواستترکلومیٹر)  ہو ۔

المبسوط للسرخسي (1/ 236):

"فإذا قصد مسيرة ثلاثة أيام قصر الصلاة حين تخلف عمران المصر؛ لأنه مادام في المصر فهو ناوي السفر لا مسافر، فإذا جاوز عمران المصر صار مسافراً؛ لاقتران النية بعمل السفر".

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144111201757

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں