بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جائے ملازمت مسافتِ سفر پر ہے اور قیام ہاسٹل میں، پندرہ دن سے کم ہوتاہے


سوال

سائل کی نوکری شرعی مسافت یعنی 77 کلومیٹر سے زیادہ پر ہے اور  قیام  ہاسٹل میں ہے اور قیام پندرہ دن سے کم ہوتا ہے،  نماز قصر ہو گی یا پوری؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  چوں کہ سائل کی ملازمت والا مقام اُن کے شہر سے سوا ستتر  کلومیٹر سے زیادہ مسافت پر ہے اور اُـ ن کا قیام اس میں پندرہ دن سے کم ہوتا ہے تو سائل وہاں مسافر ہیں، امامت کرنے یا اکیلے میں نماز پڑھنے کی صورت میں چار رکعت والی فرض نمازوں کو دو دو رکعت پڑھیں گے باقی واجب ، سنت اور نوافل میں قصر نہیں ہے ۔

وفي الفتاوى الهندية :

" أقل مسافة تتغير فيها الأحكام مسيرة ثلاثة أيام، كذا في التبيين." (1/ 138ط:ماجدية)

و في البحر الرائق شرح كنز الدقائق (2/ 147):

"كوطن الإقامة يبقى ببقاء الثقل وإن أقام بموضع آخر ... وأما وطن الإقامة فهو الوطن الذي يقصد المسافر الإقامة فيه، وهو صالح لها نصف شهر". (باب صلاۃ المسافر: (٤/ ۱۱۲ ) ط:سعید )

و في المبسوط للسرخسي (1/ 236) :

"فإذا قصد مسيرة ثلاثة أيام قصر الصلاة حين تخلف عمران المصر؛ لأنه مادام في المصر فهو ناوي السفر لا مسافر، فإذا جاوز عمران المصر صار مسافراً؛ لاقتران النية بعمل السفر".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144301200205

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں