بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سفر میں چودہ دن کی نیت کی ہو تو نما زکا حکم


سوال

 مسافر   چودہ دن کی نیت  کر ے  تو اس کی نماز کا حکم ۔

جواب

 مسافر کے مقیم بننے کے لیے مکمل پندرہ دن یعنی پندرہ دن اور پندرہ راتیں  قیام کی نیت ضروری ہے،اگر ایک ساعت بھی مکمل پندرہ دن سے کم  کی نیت  کی ہے تو مسافر مقیم نہیں بنے گا اور نماز قصر ہی ادا کرے گا، اس پر قصر کے احکامات جاری ہوں گے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(فيقصر إن نوى) الإقامة (في أقل منه) أي في نصف شهر (قوله في أقل منه) ظاهره ولو بساعة واحدة وهذا شروع في محترز ما تقدم ط."

(کتاب الصلاۃ باب صلاۃ المسافر ج ۲، ص،۱۲۵،ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507100629

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں