بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سفر شرعی میں معلوم نہیں کہ واپسی کب ہو؟


سوال

 میں  کسی مجبوری کی وجہ سے کراچی آیا ہوا تھا، میرا ارادہ تھا کہ جب بھی میرا کام ختم ہوگا میں گاؤں چلا جاؤں گا، لیکن پھر حالات کی وجہ سے ٹرانسپورٹ بند ہوگئی، ابھی مجھے پندرہ دن سے زیادہ ہوگئے ہیں، اب بھی میرایہی ارادہ ہے کہ جس وقت مجھے سواری مل جائےگی میں گاؤں چلا جاؤں گا، اب اس صورت میں کیا میں قصر نماز پڑھ لوں یا پوری پڑھوں؟ 

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر آپ مسافتِ شرعی طے کرکے کراچی آئے ہیں اور کراچی میں آپ قصد کرکے پندرہ دن نہیں ٹھہرے ہیں اور نہ ہی  پندرہ دن یا اس سے زائد ٹھہرنے کا قصد کیا ہے،  بلکہ آج کل میں کبھی بھی واپس روانہ ہوسکتے ہیں تو ایسی صورت میں جب تک آپ یہاں ہیں قصر کریں گے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200819

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں