کیا صفر کے مہینے میں سورہ مزمل پڑھنا ضروری ہے؟
صفر یا اس کے علاوہ کسی بھی مہینے میں سورہ مزمل پڑھنا ضروری نہیں ہے، اگر صفر کے مہینے میں نحوست، بیماری یا رکاوٹ کا تصور رکھ کر سورۂ مزمل پڑھی جائے تو یہ درست نہیں ہے، اگر ویسے ہی تلاوت کرنی ہو، یا کسی جائز مقصد کے لیے کوئی وظیفہ کرنا ہو تو کسی بھی مہینے میں سورہ مزمل پڑھی جاسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144205201035
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن