بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سفر میں نماز


سوال

السلام علیکم، میرا سوال ہے کہ میری جاب ایک ٹیکسٹائل کمپنی میں ہے، بوجہ کام مجھے اکثر شہر سے باہر جانا پڑتا ہے، فیصل آباد یا لاہور ۔ میں فیصل آباد میں 15 دن کے لیے جاتا ہوں اور مقامی بن جاتا ہوں اور نماز مقیم کی پڑھتا ہوں۔ ابھی کراچی سے آئے ہوئے مجھے 12 دن ہی گزرے تھے کہ لاہور جانا پڑ گیا، وہاں سفر میں ہی رہا 3 دن کے بعد واپس فیصل آباد آگیا۔ اب میرا ارادہ تقریبا 10 دن اور فیصل آباد میں رکنے کا ہے تو کیا میں فیصل آباد میں نماز سفر کی پڑہوں گا یا مقامی ہوں گا؟ جب کہ لاہور جب میں گیا تھا تو میرا سامان فیصل آباد میں ہی تھا کچھ ضرورت کا سامان ساتھ لے لیا تھا، ان دونوں شہروں میں میرا قیام ہوٹل میں ہوتا ہے۔ جزاک اللہ خیرا

جواب

آپ جناب فیصل آباد میں تو مقیم ہیں اس لیے لاہور سے لوٹنے کے بعد بھی وہاں پوری نماز ادا کریں کیونکہ وہاں آپ کاارادہ پندرہ دن ٹھرنے کا تھا اور لاہور جاتے وقت آپ نے وہاں سے اقامت ختم بھی نہیں کی تھی البتہ لاہور میں آپ مسافر تھے۔واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143503200022

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں