بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سفر میں جماعت کے ہوتے ہوئے انفرادی نماز کا حکم


سوال

سفر کے دوران اگر جماعت ہو رہی ہو تو کیا جماعت کے ساتھ مکمل نماز ادا کرنی چاہیے یا علیحدہ پڑھنی چاہیے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر مسافر کسی جگہ نماز کے لیے رکیں اور اس جگہ باجماعت نماز ادا ہورہی ہو تو اسی جماعت میں شریک ہونا چاہیے،لیکن اگروقت کم ہو اور سواری کے نکلنے کاخطرہ ہو تو علیحدہ نماز پڑھنے کی بھی گنجائش ہے،لیکن علیٰحدہ نمازباجماعت نماز کی صفوں سے دور ادا کرنی چاہیے۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"وأما ‌المسافرون فالأفضل لهم أن يؤذنوا ويقيموا، ويصلوا جماعة؛ لأن الأذان والإقامة من لوازم الجماعة المستحبة، والسفر لم يسقط الجماعة فلا يسقط ما هو من لوازمها."

(كتاب الصلاة، فصل بيان محل وجوب الأذان، ج:1، ص:153، ط: دار الكتب العلمية)

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(فتسن أو تجب)على الرجال العقلاء البالغين الأحرار القادرين على الصلاة بالجماعة من غير حرج۔۔۔فلا تجب على مريض وإرادة سفر (قوله وإرادة سفر) أي وأقيمت الصلاة ويخشى أن تفوته القافلة بحر؛ وأما السفر نفسه فليس بعذر."

(كتاب الصلاة، باب الإمامة، ج:1، ص:554، ط: سیعد)

ایضاً:

"والجماعة سنة مؤكدة للرجال) قال الزاهدي: أرادوا بالتأكيد الوجوب إلا في جمعة وعيد فشرط۔۔۔(قوله قال الزاهدي إلخ) توفيق بين القول بالسنية والقول بالوجوب الآتي، وبيان أن المراد بهما واحد أخذا من استدلالهم بالأخبار الواردة بالوعيد الشديد بترك الجماعة."

(كتاب الصلاة، باب الإمام، ج:1، ص:552، ط: سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144408101964

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں