میرے والد صاحب بیرون ملک مقیم ہیں اوروہ صفرالمظفرمیں چھٹیاں ہوں گی تووہ پاکستان آئیں گے اور اس وقت میری شادی کرانا چاہتے ہیں لیکن ہمارے کچھ رشتے دار صفرمیں شادی کرانےکوناجائزاورمنحوس قراردیتےہیں، قرآن وسنت کی روشنی میںفرمائیں کہ کیاصفرکے مہینےمیں شادی کرناناجائزہے ؟
صفرکےمہینے میں شادی کرنا بلاکسی تردد کےجائزہےدن اورمہینےاللہ پاک کے بنائے ہوئےہیں کسی دن یا مہینہ میں اپنی ذات کےاعتبارسےکوئی نحوست نہیں پائی جاتی، حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس تصور کی سختی سےتردید فرمائی ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200400
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن