مجھے اولاد کے نام کے بارے میں بتا دیں، لڑکا ہوا تو صائم اور لڑکی ہوئی تو نوفل، یہ نام رکھنا کیسا ہے؟ معنی بھی بتا دیں!
"صائم" اچھا نام ہے، اس کا معنی ہے روزہ دار، یہ نام رکھ سکتے ہیں۔
اسی طرح "نوفل" صحابہ کے ناموں میں سے ہے ؛ اس لیے یہ نام رکھنا برکت کا باعث ہو گا، لیکن نوفل( مرد) صحابی کا نام تھا، نہ کہ (خاتون) صحابیہ کا، اس لیے لڑکی کا نام نوفل نہ رکھا جائے۔
اس کے علاوہ لڑکے اور لڑکیوں کے اچھے نام جاننے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔
قلادة النحر في وفيات أعيان الدهر (1/ 70):
"[نوفل بن ثعلبة]
نوفل بن ثعلبة بن عبد الله بن نضلة الخزرجي، من بني عوف بن الخزرج، ثم من بني سالم، ثم من بني مالك بن العجلان. شهد بدرًا، واستشهد يوم أحد، رضي الله عنه."
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144207200591
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن