کیا صدقے کی رقم بھائی کو مکان کی مرمت یا تعمیر میں مدد کے طور پر دی جا سکتی ہےجب کہ وہ مدد کا مستحق بھی ہے؟
صدقے سے مراد اگر نفلی صدقہ ہے تو بہرصورت بھائی کو یہ رقم دی جاسکتی ہے خواہ وہ مستحقِ زکات ہو یا مال دار ہو، اور اگر بھائی مستحقِ زکات ہے تو اسے زکات یاواجب صدقات دینا بھی درست ہوگا، بلکہ اورلوگوں کو دینے کی بہ نسبت بھائی کو دینا زیادہ ثواب کا باعث ہے، اس میں صلہ رحمی کا بھی اجر ہے اور صدقے کا بھی۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109200768
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن