بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 ذو القعدة 1445ھ 19 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

صدقہ کے جانور کو قربان کرتے وقت دعا


سوال

صدقے کی  قربانی میں کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟

جواب

صدقہ کی قربانی کے لیے  مستقل کوئی دعا منقول نہیں ہے، البتہ صدقہ کے جانور کو بھی ذبح کرتے وقت  ’’بسم اللّٰه اللّٰه أكبر‘‘  کہنا ضروری ہے،  نیز جس طرح قربانی کے جانور کو ذبح  کرنے سے پہلے   بعض دعائیں  پڑھنا مستحب ہے، اسی طرح صدقہ کے جانور کو ذبح کرتے وقت بھی ان دعاؤں کو پڑھ لینا چاہیے،اس کا طریقہ یہ ہے کہ :

 جب جانور  کو ذبح کے لیے قبلہ رخ لٹا لیا جائے  تو پہلے درج ذیل  آیت پڑھنا بہتر ہے:

"إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا  وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ، إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ".

اور ذبح کرنے سے پہلے درج ذیل دعا پڑھ لی جائے :

"اللّٰهُمَّ مِنْكَ وَ لَكَ" پھر   ’’بسم اللّٰه اللّٰه أكبر‘‘  کہہ  کر ذبح کردیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200580

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں