اگر کسی نے صدقے کے سو روپے ایک جیب میں رکھے اور پھر دوسرے جیب سے سو روپے صدقہ دیا تو کیا صدقہ ہوجائے گا ؟
واضح رہے کہ صدقے کی رقم جب تک کسی مستحق کو نہ دی جائے، دینے والے کی ملکیت سے خارج نہیں ہوتی ؛ لہٰذا اگر کوئی صدقے کی نیت سے سو روپے الگ نکال کر جیب میں رکھ دے اور دوسرے جیب سے سو روپے صدقہ کردے تو صدقہ ادا ہوجائے گا ۔
فتاوی شامی میں ہے :
"ولا يخرج عن العهدة بالعزل بل بالأداء للفقراء
(قوله: ولا يخرج عن العهدة بالعزل) فلو ضاعت لا تسقط عنه الزكاة ولو مات كانت ميراثا عنه، بخلاف ما إذا ضاعت في يد الساعي لأن يده كيد الفقراء بحر عن المحيط".
(کتاب الزکات،ج:2،ص:270،سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144408102525
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن