بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صدقہ کا بکرا بیمار ہونے کے بعد ذبح کرنا


سوال

 میری والدہ نے صدقہ کے لیے ایک بکری رکھی ہوئ تھی، لیکن وہ بیمار پڑ گئی اور مجبوراً ہمیں اس کو ذبح کرنا پڑا۔ اب اس صورت میں کوئی دوسری بکری لے کر صدقہ کی جاۓ یا پھر کوئی اور صورت ہے؟ براہ مہربانی وضاحت فرما دیں۔

جواب

صورتِ  مسئولہ میں  اگر صرف یہ نیت تھی کہ یہ بکرا صدقہ کروں گی تو ذبح کرنے کے بعد کچھ لازم نہ ہوگا، لیکن اگر نذر مانی تھی بکرا ذبح کرنے کی تو اس صورت میں اس کی قیمت صدقہ کرنا پڑے گی۔

فتاوی شامی میں ہے:

"بخلاف النذر بالتصدق بشاتين وسطين فتصدق بشاة بقدرهما جاز؛ لأن المقصود إغناء الفقير وبه تحصل القربة وهو يحصل بالقيمة."

(کتاب الزکوۃ , باب زکوۃ الغنم، 2/ 286 ط: دارالفکر)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144408100339

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں