بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

صدقہ فطر کا مقام


سوال

زید ہندوستان کا ہے اس کے بچے ہندوستان میں ہی قیام پذیر ہیں، لیکن زید دبئی میں کام کرتا ہے تو  کیا زید صدقہ فطر ہندوستان کے حساب سے نکالے یا دبئی کے حساب سے؟

جواب

صدقہ فطر کی ادائیگی میں گندم، کھجور وغیرہ  کی کون سی قیمت معتبر ہوگی؟ اس کا جواب یہ ہے کہ صدقہ فطر ادا کرنے والا شخص عید الفطر کی صبح صادق کے وقت جس جگہ موجود ہو، وہاں کی قیمت کا اعتبار کیا جائے گا، لہٰذا جب زید خود بیرون ملک میں رہتا ہے تو بیرون ملک کی قیمت کے حساب سے مذکورہ چیزوں میں سے کسی ایک کی قیمت لگاکر صدقہ فطرادا کیا جائے۔

واضح رہے کہ گندم کے اعتبار سے صدقہ فطر کی مقدار پونے دو کلو گندم ہے، جب کہ کھجور، جو اور کشمش کے اعتبار سے ان اشیاء کی ساڑھے تین کلو مقدار ہے۔

البحرالرائق میں ہے:

’’ وفي صدقة الفطر مكان الرأس المخرج عنه في الصحيح مراعاة لإيجاب الحكم في محل وجود سببه كذا في فتح القدير وصحح في المحيط أنه في صدقة الفطر يؤدي حيث هو ، ولا يعتبر مكان الرأس من العبد والولد ؛ لأن الواجب في ذمة المولى حتى لو هلك العبد لم يسقط عنه فاختلف التصحيح كما ترى فوجب الفحص عن ظاهر الرواية والرجوع إليها ، والمنقول في النهاية معزيا إلى المبسوط أن العبرة لمكان من تجب عليه لا بمكان المخرج عنه موافقا لتصحيح المحيط فكان هو المذهب ؛ ولهذا اختاره قاضي خان في فتاويه مقتصرا عليه ، وحكى الخلاف في البدائع فعن محمد يؤدي عن عبيده حيث هو ، وهو الأصح ‘‘. (6/98)

المحیط البرهاني  میں ہے:

’’ لو أعطى صدقة الفطر عن زوجته وأولاده الكبار الذين هم في عياله أجزأه وإن لم يأمروه بذلك، ولا يجوز أن يعطي عن غير عياله إلا بأمره، ويؤدي صدقة الفطر عن نفسه وعبيده حيث هو ‘‘. (2/684)

بدائع الصنائع  میں ہے:

’’ ( فصل ) : وأما مكان الأداء وهو الموضع الذي يستحب فيه إخراج الفطرة روي عن محمد أنه يؤدي زكاة المال حيث المال ويؤدي صدقة الفطر عن نفسه وعبيده حيث هو وهو قول أبي يوسف الأول ثم رجع وقال يؤدي صدقة الفطر عن نفسه حيث هو وعن عبيده حيث هم حكى الحاكم رجوعه وذكر القاضي في شرحه مختصر الطحاوي قول أبي حنيفة مع قول أبي يوسف‘‘. (4/136) فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109202831

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں