فطرانہ کے لیےنصاب کا مالک ہوناضروری ہے لہٰذا اگرایک آدمی کےتمام بچےبالغ ہیں اوروہ سب فی الحال اس کی کفالت میں ہیں اورخودنصاب کےمالک نہیں ہیں توکیا ان بالغ بچوں کی طرف سے بھی والدکوفطرانہ ادا کرناہوگا ؟
فطرانہ/صدقۃ الفطر ہرشخص پرجوکہ صاحب نصاب ہوخوداپنی طرف سے اوراپنی نابالغ اولاد کی طرف سےادا کرنا واجب ہے، بالغ اولاد اگرصاحب نصاب ہوتواپنا فطرانہ خود انہی پرواجب ہے والدپرنہیں، اوراگرصاحب نصاب نہ ہوتونہ ان پرصدقۃ الفطرواجب ہےاورنہ والدپران کی طرف سےواجب ہے،البتہ اگروالدازخود بالغ بچوں کی طرف سےدیدےتویہ بھی صحیح ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200380
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن