بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جمادى الاخرى 1446ھ 14 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

دبئی میں رہائش پذیر شخص کے لیے صدقہ فطر کی ادائیگی


سوال

صدقہ فطر کے ریٹ بتادیں!  اوردبئی میں رہنے والے کتناصدقۃ الفطر دیں گے ؟

جواب

کراچی اور اس کے مضافات کے لیے جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کے دارالافتاء کے مطابق امسال  1441ھ - 2020ء  صدقہ فطر  کی طے کردہ مقدار  درج ذیل ہے:

گندم:100
جو:250
کھجور:1100
کشمش:1700

باقی صدقۂ فطر  کی مقدار گندم  کے اعتبار سے  پونے دو کلو گندم یا  پونے دو کلو گندم  کی مارکیٹ کی قیمت ہے، احتیاطاً دو کلو گندم یا اس کی قیمت کا حساب کرلیا جائے۔ اور جو، کھجور اور کشمش کے اعتبار سے  یہی  اشیاء ساڑھے تین کلو یا ان کے ساڑھے تین کلو  کی  بازار میں جو قیمت ہے،  وہ صدقہ فطر کی مقدار ہے۔

اگر آپ دبئی میں رہائش پذیر ہیں تو وہاں ان اشیاء کی قیمتیں معلوم کرکے اپنی حیثیت کے مطابق ان میں سے کسی بھی مقدار  کی وہاں کی قیمت کے مطابق  صدقہ فطر ادا کرلیجیے۔ اور اگر پاکستان میں اپنی جانب سے صدقہ فطر دینا چاہیں تو دبئی میں  ان اشیاء کی قیمت کے اعتبار سے یہاں  پاکستان میں رقم بھجوادیں  یا  وہاں کے حساب سے ان اشیاء کی جو قیمت یہاں بنتی ہے وہ آپ کی طرف سے آپ کی اجازت سے یہاں کوئی ادا کردے تو صدقہ فطر ادا ہوجائے گا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202443

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں