بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ٍصدقہ فطر میں رقم دینے کا حکم


سوال

صدقہ فطرچاروں چیزوں کی رقم دینی ضروری ہے یا پھر کوئی ایک چیز جیسے گندم یا کشمش یا جو یاکھجور؟

جواب

واضح رہے صدقہ فطر میں چار  اجناس (گندم،جو،کھجور،کشمش)میں سے کسی ایک جنس  کا دینا یا اسکی قیمت کادینا ضروری ہے، تفصیل مندرجہ ذیل ہے

1:گندم نصف صاع یعنی پونے دو کلو   تاہم احتیاطا دو کلو یا اسکی قیمت دینی چائیے،2:جو ایک صاع یعنی تقریبا ساڑھے تین کلو یا اسکی قیمت،3:کھجور ایک صاع یعنی تقریبا ساڑھے تین کلو یا اسکی قیمت، 4:کشمش ایک صاع یعنی تقریبا ساڑھے تین کلو یا اسکی قیمت،البتہ  فقیر کی حاجت پورا کرنے کے اعتبار سےصدقہ فطر میں قیمت  دینا زیادہ بہتر  اور  آخرت میں ثواب کا باعث ہے،

بصورت مسئولہ صدقہ فطر میں چاروں چیزوں کی قیمت دینا ضروری نہیں ہے کوئی ایک چیز  یا اسکی قیمت دینا کافی ہے

فتاوی ہندیہ میں ہے :

وانما تجب صدقة الفطر من اربعة اشیاء من الحنطة و الشعیر والتمر و الزبیب  ،(باب صدقة الفطر، ج:1، ص:191، ط:مکتبة حقانیة)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

وھی نصف صاع من بر او صاع من شعیر او تمر... (باب صدقة الفطر، ج:1، ص:191، ط:مکتبة حقانیة)

فتاوی شامی میں ہے:

ودفع القیمة ای الدراھم افضل من دفع العین علی المذھب المفتی به،(باب صدقة الفطر ،ج:2، ص:366،ط:ایچ ایم سعید)

فتاوی شامی میں ہے:

لان العلة فی افضلیة القیمة کونھا اعون علی دفع حاجة الفقیر۔۔۔۔(باب صدقة الفطر،ج:2،ص:366،ط:ایچ ایم سعید) فقط والله أعلم 


فتوی نمبر : 144109203360

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں