بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

1444 صدقۂ فطر کی مقدار


سوال

اس سال یعنی 2023 میں صدقہ فطر کی مقدار روپے کی صورت میں کتنی ہے ؟

جواب

کراچی اور اس کے مضافات کے لیے امسال 1444ھ-2023ءجامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کے دارالافتاء کی جانب سے    صدقہ فطر کی مقدار درج ذیل ہے:

گندم:250روپے

جو: 460 روپے

کھجور: 1,470 روپے

کشمش:2,630 روپے

باقی صدقۂ فطر کی مقدار گندم کے اعتبار سے پونے دو کلو گندم یا پونے دو کلو گندم کی مارکیٹ کی قیمت ہے ، احتیاطاً دو کلو گندم یا اس کی قیمت کا حساب کرلیا جائے۔ اور جو، کھجور اور کشمش کے اعتبار سے یہی اشیاء ساڑھے تین کلو یا ان کے ساڑھے تین کلو کی بازار میں جو قیمت ہے، وہ صدقہ فطر کی مقدار ہے۔

اگر آپ کراچی سے باہر کے رہائشی ہیں تو اپنے علاقے میں ان اشیاء کی قیمتیں معلوم کرکے اپنی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ادا کرلیجیے۔

نوٹ:مذکورہ بالا قیمتوں کا اندازہ مؤرخہ 5رمضان المبارک 1444ھ مطابق 27 مارچ 2023 کے نرخ کے حساب سے لگایا گیا ہے،قیمتوں میں آئے روز اضافے کی وجہ سے صدقۂ فطر کی ادائیگی کے وقت ان اشیاء کی قیمتیں معلوم کرکے مقررہ مقدار کے مطابق فطرہ ادا کریں۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408102372

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں