بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 شوال 1445ھ 09 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سادات حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی آل میں سے ہیں


سوال

کیا یہ جو سید لوگ ہیں ،وہ حضور صلی اللہ  علیہ وسلم کی آل میں سے ہیں؟

جواب

  ’’آلِ رسول‘‘  کے مصداق میں متعدد اقوال ہیں، بعض محقیقن نے اس سے آپ  صلی اللہ علیہ وسلم  کی اولاد مراد لی ہے، اور اکثر  نے قرابت دار مراد لیے ہیں جن پر صدقہ حرام ہے، اور بعض نے مجازاً اسے تمام امتِ مسلمہ مراد لی ہے ، اور ’’سید‘‘ وہ لوگ ہیں جو حضرت  علی اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہما کی اولاد میں سے ہوں،لہٰذا اگر کسی شخص کاشجرۂ نسب حضرت علی اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ سے ملتاہو تو ایساشخص’’ سید‘‘ کہلائے گا اورحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آل میں سے ہوگا۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(قوله: وعلى آله) اختلف في المراد بهم في مثل هذا الموضع؛ فالأكثرون أنهم قرابته صلى الله عليه وسلم الذين حرمت عليهم الصدقة على الاختلاف فيهم، وقيل: جميع أمة الإجابة، وإليه مال مالك، واختاره الأزهري والنووي في شرح مسلم، وقيل غير ذلك، شرح التحرير.وذكر القهستاني: أن الثاني مختار المحققين".

(المقدمة،ج:1،ص:13،ط:سعيد) 

"الحاوي للفتاوي" میں ہے:

"إن اسم الشريف كان يطلق في الصدر الأول على كل من كان من أهل البيت سواء كان حسنيا أم حسينيا أم علويا، من ذرية محمد بن الحنفية وغيره من أولاد علي بن أبي طالب، أم جعفريا أم عقيليا أم عباسيا، ولهذا تجد تاريخ الحافظ الذهبي مشحونا في التراجم بذلك يقول: الشريف العباسي، الشريف العقيلي، الشريف الجعفري، الشريف الزينبي، فلما ولي الخلفاء الفاطميون بمصر قصروا اسم الشريف على ذرية الحسن والحسين فقط، فاستمر ذلك بمصر إلى الآن، وقال الحافظ ابن حجر في كتاب الألقاب: الشريف ببغداد لقب لكل عباسي، وبمصر لقب لكل علوي انتهى.ولا شك أن المصطلح القديم أولى وهو إطلاقه على كل علوي وجعفري وعقيلي وعباسي كما صنعه الذهبي وكما أشار إليه الماوردي من أصحابنا، والقاضي أبو يعلى بن الفراء من الحنابلة كلاهما في الأحكام السلطانية، ونحوه قول ابن مالك في الألفية: وآله المستكملين الشرفا، فلا ريب في أنه يطلق على ذرية زينب المذكورين أشراف، وكم أطلق الذهبي في تاريخه في كثير من التراجم قوله: الشريف الزينبي، وقد يقال: يطلق على مصطلح أهل مصر: الشرف أنواع عام لجميع أهل البيت، وخاص بالذرية، فيدخل فيه الزينبية وأخص منه شرف النسبة، وهو مختص بذرية الحسن والحسين."

(العجاجة الزرنبية في السلالة الزينبية، ج:2،ص:39، ط:دار الفكر)

کفایت المفتی میں ہے:

’’یہ ذاتوں کا سلسلہ جس طرح کہ عجم میں اب قائم ہوگیا ہے، اسلام کے ابتدائی زمانہ میں نہ تھا، اب تو شیخ، صدیقی ، فاروقی ، عثمانی، علوی اور سید سب الگ الگ ذاتیں سمجھی جانے لگیں،حالاں کہ یہ سب قریش اور شیخ قریشی ہیں،ان میں سے سید وہ کہلاتے ہیں، جو حضرت علی اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہما کی اولاد میں داخل ہیں۔‘‘

(عنوان: سادات کن لوگوں کو کہا جاتا ہے؟،ج:۱، ص:۲۷۲،ط: دار الاشاعت)

فقط واللہ  اعلم


فتوی نمبر : 144405100927

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں