بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صدقہ سے مرض کا علاج


سوال

1- پھوڑے یا یا دانے پر دم کرتے ہوئے پھوک مارنا زیادہ بہتر ہے یا پانی پر دم کرنا؟

2- دم کرنے کے بعد مریض کو صدقہ کرنے کا کہنا بہتر ہے یا نہیں؟

3- اگر مریض کو دم کرتے ہوئے پھونک مارنے سے تکلیف ہوتی ہو تو کیا کریں ؟

جواب

1- پھوڑے یا یا دانے پر دم کرتے ہوئے پھوک مارنا یا  پانی پر دم کرنا، دونوں صورتیں جائز ہیں۔

2- بہتر ہے  ،  اس لیے کہ مریض کو صدقہ کرنے کا حکم حدیث مبارک  میں ہے۔

3-  صورتِ مسئولہ میں پھونک نہ ماریں ، بلکہ ویسے ہی  دعا کردیں،  پھونک مارنا کوئی ضروری نہیں ۔

صحیح بخاری میں ہے:

"دَاوُوا مَرضاكُمْ بِالصَّدقةِ." (صحيح الجامع:3358)
ترجمہ:صدقہ کے ذریعہ اپنے مریضوں کا علاج کرو۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203201424

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں