بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

صدقہ فطر میں گندم،جو،کھجور،کشمش کے علاوہ کوئی اور چیز دینے کا حکم


سوال

صدقہ فطر میں امنوٹ دینا کیسا ہے؟

جواب

آپ نے جس چیز کا نام لکھا ہے وہ سمجھ میں نہیں آیا لیکن  اصولی مسئلہ یہ ہے کہ:

صدقہ فطر میں واجب مقدار( گندم،جو ،کھجور ،کشمش ) ادا  کرنا ہوگی  یا اس کی قیمت اگر اس کی قیمت کے بقدر کوئی دوسری چیز اد اکرنا چاہے تو وہ بھی ادا کرسکتے ہیں ۔

فتاوی ھندیہ میں ہے :

"وما سواه من الحبوب لا يجوز إلا بالقيمة."

(کتاب الزکوۃ،الباب الثامن فی صدقۃ الفطر،ج:1،ص:192،ط:المکتبۃ الکبری الامیریۃ)

بدائع الصنائع میں ہے :

"وجواز ما ليس بمنصوص عليه لا يكون إلا باعتبار القيمة كسائر الأعيان التي لم يقع التنصيص عليها من النبي صلى الله عليه وسلم."

(کتاب الزکوۃ،فصل الزکاۃ الواجبۃ،فصل بیان جنس الواجب ۔۔۔،ج:2،ص:73،ط:دارالکتب العلمیۃ) 

فتاوی شامی میں ہے :

"وما لم ينص عليه كذرة وخبز يعتبر فيه القيمة."

(کتاب الزکوۃ،باب صدقۃ الفطر،ج:2،ص:365،ط:شرکۃ مکتبۃ و مطبعۃ مصطفی البابی الحلبی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509101423

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں