بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سابقہ فتوی میں احرام میں ماوتھ واش استعمال کرنے سے متعلق سوال


سوال

فتوی نمبر 144506101245 مذکورہ فتوی میں ماوتھ واش استعمال کرنا "جائز نہیں لکھا ،مگر اس کی علت نہیں بتائی گئی، صرف ٹوتھ پیسٹ کی علت بتائی گئی ہے، برائے مہربانی ماوتھ واش کی علت ذکر کردیں۔

جواب

 واضح رہے کہ احرام کی حالت میں خوشبو استعمال کرنا جائز نہیں ، جو علت ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنے کی ہے وہی علت ماوتھ واش استعمال کرنے کی بھی ہے اور ان دونوں چیزوں میں خوشبو ہوتی ہے اور احرام کی حالت میں خوشبو لگانا یا خوشبو دار چیز استعما ل کرنا جائز نہیں ہے؛لہذا ماؤتھ واش اور ٹوتھ پیسٹ کا استعمال ناجائز ہے ،اگر استعمال کرلیا تو  حکم میں وہی تفصیل ہے جو سابقہ فتوٰی  میں مذکور ہے ۔

غنية الناسك ميں هے :

"فلو اكل طيبا كثيرا،وهو أن يلتصق باكثر فمه يجب الدم ،وإن كان قليلا بأن لم يلتصق بأكثر فمه فعليه الصدقة،هذا اذا اكله كما هو من غير خلط أو طبخ ،فلو جعله في الطعام وطبخه فلا بأس بأكله ؛لأنه خرج من حكم الطيب وصار طعاما ."

(باب الجنایات،الفصل الاول فی الطیب ،ص؛246،ادارۃ القرآن)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506102681

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں