بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

شبِ براءت میں دورکعت کا ثواب چارسوسال کی عبادت ہونے کی شرعی حیثیت


سوال

شبِ براء ت رات میں  دو رکعت نفل کاثواب 400سال کی عبادت کا  ہے،اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

جواب

  شبِ  براءت  میں   دو رکعت نفل کاثواب 400سال کی عبادت  ہونے  کی کوئی روایت  ہمیں  نہیں ملی ، اس وجہ سے  شبِ براءت  کے سلسلے میں  اس قسم   کے فضائل  سنانے سے احتراز کرنا ضروری ہے؛ کیوں  کہ  اعمال اور ان کے فضائل توقیفی ہوتے ہیں یعنی اعمال اور ان  فضائل کا شریعت سے ثابت ہونا ضروری ہوتا ہے،جب تک کسی عمل کا  اجروثواب   شریعت سے ثابت  نہ ہو  کسی  کے لیے   اس عمل کے فضائل بیان کرنا شرعاً جائز نہیں ہے۔

صحیح البخاری میں ہے:

"حدثنا يعقوب: حدثنا إبراهيم بن سعد، عن أبيه، عن القاسم بن محمد، عن عائشة رضي الله عنها قالت:قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "من ‌أحدث ‌في ‌أمرنا هذا ما ليس فيه فهو رد."

(ج:2، ص: 909، رقم الحدیث:2550،ط: دارابن کثیر)

توضیح الاحکام من بلوغ المرام میں ہے:

"قاعدة الإسلام أن الأصل في العبادات التوقيف، فلا يشرع منها إلا ما شرعه الله ورسولهوقال ابن القيم وغيره: الأصل في العبادات البطلان، حتى يقوم دليل على الأمر؛ فإن الله لا يعبد إلا بما شرعه على ألسنة رسله،وقال شيخ الإسلام -أيضا-: العبادات مبناها على الشرع والاتباع، لا على الهوى والابتداع."

(ج:2،  ص:424، ط: مكتَبة الأسدي، مكّة المكرّمة)

فقط واللہ أعلم 


فتوی نمبر : 144508102144

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں