بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شعبان کی 14تاریخ کومغرب کی نماز کےبعد چھ نوافل باجماعت کرنے اورصلاۃ التسبیح کی جماعت کرنے کا حکم


سوال

شعبان کی 14 تاریخ کو مغرب کی نماز کے بعد مسجد میں 6 نوافل جماعت کے ساتھ پڑھنے کے حوالے سے شریعت میں کیا حکم ہے ؟نیز اسی رات کو بعض مساجد میں باجماعت صلاۃ تسبیح کرائی جاتی ہے، اس بارے میں فرمائیں ۔

جواب

واضح رہے کہ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک سوج گرہن کے وقت صلاۃ الکسوف، صلاۃ الاستسقاء اور تراویح کے علاوہ کسی بھی نفل نماز کی جماعت کے ساتھ ادائیگی جب کہ مقتدی چار یا چار سے زیادہ ہوں مکروہ  تحریمی ہے، تین افراد کی جماعت میں نوافل کی ادائیگی کے مکروہ ہونے نا ہونے میں اختلاف ہے، جب کہ دو افراد کا جماعت کے ساتھ نوافل ادا کرنا جائز ہے،لہذا صورتِ مسئولہ میں شعبان کی چودہ تاریخ کومغر ب کی نمازکےبعدمسجدمیں چھ نوافل جماعت کےساتھ پڑھنایاصلاۃ التسبیح کی نمازجماعت کےساتھ پڑھنامکروہ تحریمی ہے،اس لیے کہ مسجدمیں  مذکورہ طریقےسےنفل کی جماعت کروانااعلانیہ ہونے کی واضح دلیل ہے،اوراعلانیہ طورپرنفل کی جماعت کروانامکروہ تحریمی ہے،لہذااس سےاحتراز کیاجائے۔

حلبی کبیر میں ہے:

"واعلم أن النفل بالجماعة علی سبيل التداعي مكروه."

(تتمات من النوافل، ص: 432، ط: سهيل اكيدمي)

تنویر الابصار مع الدر المختار میں ہے:

"( ولایصلی الوتر و) لا (التطوع بجماعة خارج رمضان) أي يكره ذلك على سبيل التداعي؛ بأن يقتدي أربعة بواحد."

(قبيل باب إدراك الفريضة، ج : 2 ص : 48،49 ط : سعيد) 

فتاوی رشیدیہ میں ہے :

"سوال :نوافل کی جماعت اداکرنابالخصوص رمضان میں تہجداوراوابین کوجماعت سےپڑھناجائزہےیانہیں؟

جواب : جماعت نوافل کی سوائےان مواقع کےکہ حدیث سے ثابت ہیں مکروہ تحریمہ ہے،فقہ میں لکھاہے اگرتداعی ہواورمرادتداعی سےچارآدمی مقتدی کا ہوناہے،پس جماعت صلوۃ کسوف، تراویح،استسقاءکی درست اورباقی سب مکروہ  ہیں ،کذافی کتب الفقہ۔"

(امامت اورجماعت کابیان ص : 354 ط : ایچ ،ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408101014

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں