بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سبا این جی او والوں کے ساتھ کام کرنے کا حکم


سوال

سباون این جی او جو راستے وغیرہ پختہ کرنے کا کام  کرتے ہیں شرعی لحاظ سے اُن کے ساتھ  راستوں کے پختہ  کرنے کاکام کرنا کیسا ہے؟

جواب

 مذکورہ این جی او   ادارہ والے جو  راستے وغیرہ کے پختہ کرنے کاکام کرتے ہیں، اُن کے ساتھ کام کرنے کے جائز و ناجائز ہونے کا مدار اُن کے درپردہ مقا صد  پر ہے ، اگر تحقیق کے بعد معلوم ہو جائے کہ  وہ پسِ پردہ  ناجائز مقاصد رکھتے  ہیں تو پھر اُن کے ساتھ کام کرنا جائز نہیں ہوگا اور اگر  تحقیق کے بعد یہ معلوم ہوجائے کہ وہ پسِ پردہ  ناجائز مقاصد نہیں  رکھتے ہیں تو  پھر اُن کے ساتھ راستے پختہ کرنے  کا کا م کرنا جائز ہے۔ 

تفسیر ابن کثیر میں ہے:

"وقوله تعالٰى:(وَتَعاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوى وَلا تَعاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوانِ) يأمر تعالٰى عباده المؤمنين بالمعاونة على فعل الخيرات وهو البر، وترك المنكرات وهو التقوى وينهاهم عن التناصر على الباطل والتعاون على المآثم والمحارم."

(سورة المائدة، 10،11/3، ط: دارالكتب العلمية) 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403100716

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں