بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سب سے پہلے بسم اللہ کس نے پڑھی؟


سوال

امت میں سب سے پہلے حضرت خالد بن سعید بن العاص رضی اللہ عنہ کو بسم اللہ الرحمٰن الرحیم لکھنے کا اعزاز حاصل ہے،  لیکن  کہیں بھی صحاح ستہ حوالہ نہیں ہے؟

جواب

سب سے پہلے بسم اللہ  حضرت سلیمان علیہ السلام نے لکھی ہے اور اس امت میں  سب سے پہلے حضرت خالد بن سعید بن العاص رضی اللہ عنہ کو بسم اللہ الرحمٰن الرحیم لکھنے کا اعزاز حاصل ہے۔
واضح رہے کہ ائمہ صحاح ستہ نے تمام صحیح احادیث کو اپنی کتابوں میں جمع کرنے کا التزام نہیں کیا، بلکہ صحیح احادیث کا  ایک بہت بڑا  ذخیرۂ احادیثِ مبارکہ کی دیگر کتابوں میں بھی موجود ہے،لہذا صورتِ مسؤلہ میں معجمِ طبرانی ودیگر کتابوں کی صحیح اور صریح احایث موجود ہیں ، جن کا حوالہ بھی معتبر ہے۔

روایات ملاحظہ فرمائیں:

"عن عطاء، عن ابن عباس قال: أول من كتب بسم الله الرحمن الرحيم سليمان عليه السلام"

(أخرجه الطبراني في "الأوائل" ج:1،ص:69 برقم41،ط:مؤسسة الرسالة  دار الفرقان - بيروت، الطبعة: الأولى، 1403)

"عن إبراهيم بن عقبة، قال: سمعت أم خالد بنت خالد بن سعيد بن العاص، تقول: " كان أبي أول من كتب بسم الله الرحمن الرحيم ".

(أخرجه الفاكهاني في أخبار مكة في ذكر أوائل الأشياء (3/ 208) برقم (2035)،ط.  دار خضر - بيروت، الطبعة: الثانية، 1414)

"عن أم خالد بنت خالد قالت: أبي أول من كتب بسم الله الرحمن الرحيم".

(أخرجه ابن عساكر في تاريخه في ترجمة خالد بن سعيد (16/ 76)، رقم الترجمة (1880)، ط.دار الفكر للطباعة والنشر والتوزيع، عام النشر: 1415 هـ - 1995 م)

"عن أم خالد بن خالد بن سعيد بن العاص قال: إني أول من كتب {بسم الله الرحمن الرحيم}".

(أخرجه ابن أبي داود كما في الدر المنثور في تفسير قوله تعالى: بسم الله الرحمن(1/ 29)،ط.دار الفكر - بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144509100939

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں