بندہ اپنی ساس کو جو مستحق ہو زکاۃ دے سکتا ہے ؟
واضح رہے کہ اپنے اصول (والدین، دادا، نانا وغیرہ) وفروع (اولاد اور ان کی نسل) کو اور اسی طرح میاں بیوی کا ایک دوسرے کو زکاۃ دینا جائز نہیں ہے۔ اس کے علاوہ دیگر نسبی اور سسرالی رشتہ دار اگر مستحقِ زکاۃ ہوں تو ان کو زکاۃ دینا جائز ہے، لہذ ا ساس اگر زکاۃ کی مستحق ہو تو اسے زکاۃ دینا درست ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144108200197
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن