میری بیوی کیا میری والدہ کے ماموں سے پردہ کرے؟
عورت کے لیے ساس کا ماموں محرم نہیں ہے، اس لیے کہ دونوں کے مابین حرمت کی کوئی شرعی وجہ نہیں ہے؛ اس لیے آپ کی بیوی پر آپ کی والدہ کے ماموں سے پردہ کرنا لازم ہے، بشرط یہ کہ رضاعت کی بنا پر حرمت نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144207200853
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن