بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ساس کا بہو کے کمرے کے باہر ایک بوتل لٹکانا جس میں قرآنی آیات ہوں


سوال

سورۃ الروم کو ساس نے بہو کے کمرے کے باہر پرنٹ کر کے بوتل میں بند کر کے لٹکایا ہے ،تو اس کا کیامسئلہ ہے؟اور ایسا کیوں کیا جاتا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ جب تک کسی بات کی بنیاد نہ ہو، بے وجہ  شکوک و شبہات میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے، عموماً  شیطانی وساوس، انسانی نفسیات، نظرِ  بد  اور  حسد کے اثرات وغیرہ اور بعض اوقات پیشہ ور لوگ جادو کے وہم میں مبتلا کردیتے ہیں،  اصل چیز حفاظت ہے، اور حفاظت کرنے والے اللہ تعالیٰ ہیں، البتہ ساس سے معلوم کرلیا جائے کہ یہ کس لیے لٹکایا گیا ہے تو بہتر ہوگا،بظاہر تو یہی لگ رہا ہے کہ حفاظتی نقطہ نظر سےایسا کیا ہوگا۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(قوله: الكاهن قيل: كالساحر) في الحديث: "«من أتى ‌كاهنًا أو عرافًا فصدقه بما يقول فقد كفر بما أنزل على محمد» أخرجه أصحاب السنن الأربعة، وصححه الحاكم عن أبي هريرة."

(کتاب الجہاد ،باب المرتد، مطلب توبة اليأس مقبولة دون إيمان اليأس  ج :4،ص:242،  ط:سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144504101548

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں