میری بیوی کی ملکیت میں سونا ہے جو کافی سالوں سے میری امی کے پاس رکھا ہواہے، تو اس کی زکوۃ دینا کس کے ذمہ داری ہے؟
صورتِ مسئولہ میں اگر سونا سائل کی بیوی کی ملکیت ہے اور سائل کی امی کے پاس بطورِ امانت ہے تو سائل کی بیوی کے صاحبِ نصاب ہونے کی صورت میں اس کی زکوۃ کی ادائیگی سائل کی بیوی کے ذمہ لازم ہے ۔ البتہ اگر سائل کی والدہ اپنی بہو کی اجازت سے سونے کی زکوۃ ادا کردے تو بھی زکوۃ ادا ہوجائے گی۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(وسببه) أي سبب افتراضها (ملك نصاب حولي) نسبة للحول لحولانه عليه (تام)".
(کتاب الزکوۃ، ج:2، ص:259، ط:سعید)
وفیہ ایضاً:
"قال في البحر: ولو تصدق عنه بأمره جاز".
(کتاب الزکوۃ، ج:2، ص:269، ط:سعید)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144408101273
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن