بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سالی سے زنا


سوال

سالی سے زنا کرنا کتنا گناہ ہے؟ اس کی سزا کیا ہے؟ زنا سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟ اس کا کفارہ کیا ہے؟

جواب

سالی سے زنا کرنا کبیرہ گناہ ہے اور عام زنا سے زیادہ گری ہوئی حرکت ہے۔

زنا  ثابت ہوجائے تو زنا کی جو شرعی سز ا (حد) مقرر ہے وہ لازم ہوگی، لیکن اس کے نفاذ کا اختیار حکومت اور عدلیہ کو ہے اور اگر کسی کو زنا کا معلوم نہ ہو تو کسی کو نہ بتائے، ندامت کے ساتھ خوب توبہ و استغفار کرے۔

سالی  سے زنا کرنے سے نکاح نہیں ٹوٹتا۔

اس کا کفارہ ندامت کے  ساتھ سچی توبہ اور استغفار کرنا ہے، ، اور آئندہ دونوں  تنہائی میں  نہ ملیں، بلکہ پردے کا اہتمام کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206201551

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں