بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سال پورا ہونے کے بعد آنے والی رقم پر سال کا گزرنا شرط ہے یا ان پر زکٰوۃ واجب ہے؟


سوال

ميرے پاس ایک لاکھ بیس ہزار روپے ہیں  جن پر سال بھی گذرچکاہے لیکن ان پیسوں پر نصاب پورا نہ ہونے کی وجہ سے زکوٰۃ نہیں ہے  لیکن ابھی میرے پاس تیس ہزار روپے آگئے ہیں  جن پر سال نہیں گذرا ہے تو اب مجھ پر زکوٰۃ فرض ہے  یا ان تیس ہزار پر حولان حول کا ہونا ضروری ہے ؟

جواب

صورت مسئولہ میں  مزید تیس ہزار آنے  کے بعد اب نصاب پورا ہے لہذا اب جب  نصاب یعنی ان  ڈیڑھ لاکھ روپوں  پر سال  گزرجائے گاتو زکٰوۃ  واجب ہوگی ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"فإن استفاد بعد حولان الحول فإنه لا يضم ويستأنف له حول آخر بالاتفاق هكذا في شرح الطحاوي."

(کتاب الزکٰوۃ، الباب الأول فی تفسیر الزکٰوۃ وصفتھا وشرائطھا، ج:1، ص:175، ط:دارالفکر)

فتاوی شامی میں ہے:

"(وسببه) أي سبب افتراضها (ملك نصاب حولي) نسبة للحول لحولانه عليه (تام) بالرفع صفة ملك."

(کتاب الزکٰوۃ، ج:2، ص:259، ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509101250

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں