بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سادات کی اقسام


سوال

 سادات کی اقسام کتنی ہیں؟ جیساترمذی ، بخاری کتنےہیں،تفصیل سےبتادیں۔

جواب

 سادات سے مراد    حضرت علی، حضرت جعفر ،حضرت عباس، حضرت عقیل اورحضرت حارث  رضوان اللہ علیہم اجمعین  کی اولاد ہیں، ان سب پر زکوٰۃ و صدقہ واجبہ  حرام ہے، البتہ بعد میں ”سید“  کی اصطلاح خاص ہوگئی، چناں چہ ہمارے عرف میں ’’سید‘‘  صرف وہ گھرانے  ہیں  جو  حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے صاحب زادگان حضرت حسن و حضرت حسین رضی اللہ عنہما کی اولاد سے ہوں، ان ہی کا لقب  ’’سید‘‘ ہے، اور یہ  ان کی رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نسبی نسبت کی علامت ہے؛ لہٰذا موجودہ دور میں صرف حضرات حسنین کریمین رضی اللہ عنہما کی نسل سے آنے والے گھرانوں کو  ’’سید‘‘ کہنا چاہیے، البتہ زکوٰۃ اور صدقہ کی حرمت کا حکم    مذکورہ پانچوں خاندان  کے لیے ہے۔

باقی سوال  کےد وسرا حصہ ”جیساترمذی  بخاری کتنے ہیں“  واضح نہیں ہے، اس کی وضاحت کے بغیر اس کا جواب نہیں دیا جاسکتا۔

الفتاوى الهندية  میں ہے:

"ولا يدفع إلى بني هاشم، وهم آل علي وآل عباس وآل جعفر وآل عقيل وآل الحارث بن عبد المطلب، كذا في الهداية".

(کتاب الزکاۃ، الباب السابع فی المصارف، 1 /189 ،ط: دار الفکر بیروت)

الحاوی للفتاویٰ میں ہے:

"إن ‌اسم ‌الشريف كان يطلق في الصدر الأول على كل من كان من أهل البيت سواء كان حسنيا أم حسينيا أم علويا، من ذرية محمد بن الحنفية وغيره من أولاد علي بن أبي طالب، أم جعفريا أم عقيليا أم عباسيا، ولهذا تجد تاريخ الحافظ الذهبي مشحونا في التراجم بذلك يقول: الشريف العباسي، الشريف العقيلي، الشريف الجعفري، الشريف الزينبي، فلما ولي الخلفاء الفاطميون بمصر قصروا ‌اسم ‌الشريف على ذرية الحسن والحسين فقط، فاستمر ذلك بمصر إلى الآن، وقال الحافظ ابن حجر في كتاب الألقاب: الشريف ببغداد لقب لكل عباسي، وبمصر لقب لكل علوي انتهى.

ولا شك أن المصطلح القديم أولى وهو إطلاقه على كل علوي وجعفري وعقيلي وعباسي كما صنعه الذهبي وكما أشار إليه الماوردي من أصحابنا، والقاضي أبو يعلى بن الفراء من الحنابلة كلاهما في الأحكام السلطانية، ونحوه قول ابن مالك في الألفية: وآله المستكملين الشرفا، فلا ريب في أنه يطلق على ذرية زينب المذكورين أشراف، وكم أطلق الذهبي في تاريخه في كثير من التراجم قوله: الشريف الزينبي، وقد يقال: يطلق على مصطلح أهل مصر: الشرف أنواع عام لجميع أهل البيت، وخاص بالذرية، فيدخل فيه الزينبية وأخص منه شرف النسبة، وهو مختص بذرية الحسن والحسين."

(كتاب الأدب والرقائق، العجاجة الزرنبية في السلالة الزينبية،2/ 39، ط:دار الفكر)

کفایت المفتی میں ہے:

" سوال: بنو فاطمہ کے علاوہ بنو ہاشم بھی سید ہے یا نہیں؟ 

جواب :بنو فاطمہ کے علاوہ بھی دوسرے ہاشمی بھی لغۃً احتراماً سید ہے اور حرمت صدقہ کے حکم میں شامل ہے مگر اصطلاحاً سید کا لفظ صرف بنو فاطمہ کے لیے خاص کیا گیا ہے۔"

(کفایت المفتی، کتاب العقائد، ج: 1، ص: 264 ط:دارالاشاعت) 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144504100744

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں