بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صاع کی مقدار کیا ہے؟


سوال

ایک صاع  گندم میں کتنے کلو ہوں گے؟  گندم اگر چالیس روپے کلو ہوگی تو ایک صاع کے کتنے روپے بنیں گے؟

جواب

صاع کی مقدار معلوم کرنے کے مختلف طریقے ہیں، مثقال کے ذریعہ حساب کر کے بھی اس کی مقدار معلوم کی جا سکتی ہے، دراہم کے ذریعہ بھی اور مد کے ذریعہ بھی۔ 

مثقال کے حساب سے  ایک صاع دو سو ستر تولہ بنتا ہے، دراہم کے حساب سے دو سو تہتر تولہ  اور مد کے حساب سے دو سو اسی تولہ چھ ماشہ بنتا ہے اور احتیاط چوں کہ آخری والے حساب میں ہے؛ اس لیے اسی کو لینا زیادہ بہتر ہے۔ (اوزان شرعیہ) 

پھر جدید اوزان کے اعتبار سے ایک صاع تین کلو، ایک سو انچاس گرام، دوسو اسی ملی گرام  بنتا ہے، لہذا اگر ایک کلو گندم چالیس روپے کی ہے تو ایک صاع گندم  کی مالیت 125 روپے 98 پیسے بنے گی۔

مفتاح الاوزان میں ہے:

’’صاع: تین کلو، ایک سو انچاس گرام، دوسو اسی ملی گرام (۳ کلو، ۱۴۹ گرام، ۲۸۰ ملی گرام)‘‘۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200373

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں