بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آسیب کے لیے وظیفہ


سوال

اِک  ماں کی فریاد یہ ہے کہ  بچے کی عمر 21 سال ہے،  وہ ہر وقت ماں کو کہتا ہے کہ ماں مجھے معاف کر دینا،  میں اپنے آپ کو  مار دوں گا،  قتل کر دوں گا،  گھر والوں نے اس بچے کو  اِک کمرے میں بند کیا ہوا ہے؛ تاکہ کوئی ایسی حرکت نہ  کر جائے۔  اور  ماں کو یہ بھی کہتا ہے کہ میرے  منہ پہ گرم چھینٹے آتی ہیں۔   بہت ہی مذہبی گھرانہ   ہے،  یقین کریں پورا گھر اس لڑکے کی وجہ سے بہت پریشان ہے،  خدارا اس ماں کی فریاد سن لیں،  بے چاری بہت سخت اذیت میں ہے،  کوئی ایسا مجرب عمل بتائیں کہ جلد کرم ہو جائے!

جواب

اگر آپ کے سوال کا منشا یہ ہے کہ لڑکے پر کوئی نفسیاتی اثر ہے یا آسیب وغیرہ، جس کی وجہ سے وہ خودکشی کرنا چاہ رہا ہے اور گھروالوں نے اسے بند کیا ہوا ہے تو اس صورت میں  آپ یہ وظیفہ پڑھیں۔

جنات اور ہر قسم کے شرور سے حفاظت کے لیے گھر میں سورہ بقرہ پڑھنے کا معمول بنائیے، بآوازِ بلند ہو تو زیادہ بہتر ہے۔ نیز درج ذیل معمولات صبح و شام تین تین مرتبہ پڑھیں:

1- آیۃ الکرسی اور آخری تین قل ۔ 

2- {فَلَمَّا أَلْقَوْا قَالَ مُوسَی مَا جِئْتُمْ بِهِ السِّحْرُ إِنَّ اللَّهَ سَیُبْطِلُهُ إِنَّ اللَّهَ لَا یُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِینَ}

  3- أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ، مِنْ كُلِّ شَیْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ كُلِّ عَیْنٍ لاَمَّةٍ․

اور درج ذیل دعائیں ایک ایک مرتبہ پڑھیں:

4-  ’’أَعُوْذُ بِوَجْهِ اللهِ الْعَظِیْمِ الَّذِيْ لَیْسَ شَيْءٌ أَعْظَمَ مِنْهُ وَبِکَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ الَّتِيْ لَایُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَافَاجِرٌ، وَبِأَسْمَآءِ اللهِ الْحُسْنیٰ کُلِّهَا مَاعَلِمْتُ مِنْهَا وَمَالَمْ أَعْلَمْ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَبَرَأَ وَذَرَأَ‘‘.

5- ’’أَعُوْذُ بِوَجْهِ اللهِ الْکَرِیْمِ وَبِکَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ اللَّاتِيْ لَایُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَافَاجِرٌ مِنْ شَرِّ مَایَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَمِنْ شَرِّ مَا یَعْرُجُ فِیْهَا، وَشَرِ مَا ذَرَأَ فِي الْأَرْضِ وَشَرِّ مَا یَخْرُجُ مِنْهَا، وَمِنْ فِتَنِ اللَّیْلِ وَالنَّهَارِ وَمِنْ طَوَارِقِ اللَّیْلِ وَالنَّهَارِ إِلَّا طَارِقًا یَطْرُقُ بِخَیْرٍ یَارَحْمٰن‘‘.

مذکورہ پانچوں اعمال پڑھ کر دونوں ہاتھوں میں تھتکار کر لڑک ے کے پورے جسم پر پھیر لیا کریں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس کی حفاظت رہے گی۔ باقی اگر نفسیاتی مسئلہ ہو تو کسی ماہرِ نفسیات کو دکھا دیجیے۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144211201575

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں