لڑکوں کے لیے روئید نام رکھنا کیسا ہے ؟نیز اس نام کے درست تلفظ کیا ہیں؟
اگر آپ کی مُراد " رُوَید" ہے تو اس کا معنی ہے ، ہے : ہلکی ہلکی ہوا ، بادِ لطیف (القاموس الوحید، ص:۶۸۴، ط :ادارہ اسلامیات لاہور)
معنی کے اعتبار سے لڑکوں کے لیے یہ نام اچھا ہے ، تاہم بچوں کے نام رکھنے کے سلسلے میں بہتر یہ ہے کہ صحابہ کرام اور اللہ تبارک وتعالیٰ کے برگزیدہ بندوں کے ناموں پر نام رکھے جائیں یا کم از کم ایسے عربی نام رکھے جائیں جن کے معانی عمدہ ہوں ،اور اگر " روئید " لفظ ہے تو اس کا معلوم نہیں ہے، اور مہمل الفاظ سے نام رکھنا مناسب نہیں ہے، جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کی ویب سائٹ پر کافی اچھےاچھے اسلامی نام درج کیے گئے ہیں ، وہاں سے بھی راہ نمائی لی جاسکتی ہے۔فقط و اللہ اعلم
فتوی نمبر : 144410101958
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن