بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رطبہ نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

رطبہ نام رکھناکیسا ہے؟اور اس کے معنیٰ کیاہیں؟

جواب

’’رَطْبَہ‘‘ (راء کے زبر،طاء کے سکون،باء کے زبر کے ساتھ)دراصل عربی زبان کا لفظ ہے،جو  ترو تازگی کے معنیٰ میں استعمال ہوتاہے،لہذا ’’رطبہ‘‘ لفظ کا معنیٰ ہے نرم ونازک،تر وتازہ عورت،اور یہ لفظ خوش مزاجی اور خوش اخلاقی سے کنایہ ہے،لہذا یہ نام رکھنادرست ہے۔

البتہ بچیوں کے ناموں کےسلسلے میں بہتر یہ ہے کہ وہ صحابیات اوراللہ والی خواتین کے نام پر رکھے جائیں،تاکہ ان پاکیزہ نفوس کے اثرات بچیوں میں ظاہر ہوں۔

"تاج العروس" میں ہے:

"(الرطب) بالفتح (ضد اليابس، و) الرطب (من الغصن والريش وغيره الناعم)... (و) من المجاز (‌جارية ‌رطبة: رخصة) ناعمة... وقال البكري في (شرح أمالي القالي): الرطب بالضم في النبات، وفي سائر الأشياء بالفتح، نقله شيخنا."

(ص:٥٠٠-٥٠٣،ج:٢،فصل الراء المهملة مع الباء،ط:دار إحياء التراث)

"الفتاوي الهندية"میں ہے:

"وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله صلى الله عليه وسلم ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لا يفعل كذا في المحيط."

(ص:٣٦٢،ج:٥،کتاب الكراهية،الباب الثاني والعشرون،ط:دار الفكر،بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144502101587

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں