بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رقیہ شرعیہ سے متعلق سوال


سوال

رقیہ شرعیہ کو  پڑھنے کا  کیا طریقہ کار   ہے؟

جواب

"رقیہ"  عربی زبان میں جھاڑ پھونک اور دم کرنے کو کہتے ہیں، خود اپنے اوپربھی دم کیا جاسکتا ہے  اور دوسروں پر بھی،ثلًا: اللہ تعالی کے نام اور بعض خاص دعائیں جن کا کسی مرض کے علاج کے لیے پڑھنا مفید ہو،  پڑھ کر اپنے اوپر دم  یا دوسرے پر دم کرسکتے ہیں۔

قرآن مجید، ادعیۂ مسنونہ اوراورادِ ماثورہ پڑھنے، سننے اور ان کے دم کرنے سے شفا حاصل ہونا قرآن مجید اور اَحادیثِ  مبارکہ سے ثابت ہے،بنابریں   رقیہ شرعیہ کی  ریکارڈنگ جو قرآنی آیات پرمشتمل ہے،اس کے علاوہ اس میں کوئی ایسے الفاظ نہیں ہیں جن کے ذریعے شرعاً دم ناجائزہو، اس مجموعے کو خود پڑھنا یا  اسے (خود قرآن مجید پڑھنے سے زیادہ فضیلت کااعتقاد رکھے بغیر)  شفاکی غرض سے سنناجائز ہے۔موبائل فون کے ذریعے دم اوراس کی تاثیرتجربے سے ثابت ہے،دم درود میں تاثیر پیدا کرنے والی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے، اللہ تعالیٰ کے ہاں قرب وبعد کافرق نہیں، جوذات خود پڑھنے اورقریب سے دم کرنے میں تاثیر پیدا کرکے شفا عطا کرتی ہے وہی ذات دور سے کیے گئے دم میں بھی تاثیرپیدا کرسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم

مزید دیکھیے:

تعویذ کا حکم / تلاوت سے نظر وسحر کا علاج


فتوی نمبر : 144211201249

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں