بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

رکوع کی تسبیح سجدہ میں اور سجدہ کی تسبیح رکوع میں پڑھنا


سوال

نماز میں کیا سجدہ  میں ’’سبحا ن ربي الأعلى‘‘  کی جگہ ’’سبحا ن ربي ا لعظیم‘‘  پڑھنے اور رکو ع میں ’’سبحا ن ربي الأعلى‘‘  پڑھنے سے سجدہ سہوہ واجب ہوتاہے؟

جواب

نماز کے رکوع میں تین مرتبہ  ”سبحا ن ربي ا لعظیم“ پڑھنا اور سجدہ میں تین مرتبہ ”سبحا ن ربي الأعلى“ پڑھنا سنت ہے، اگر کوئی رکوع کی تسبیح سجدہ میں اور سجدہ کی تسبیح رکوع میں ادا کرلے تو  اس سے سجدہ سہو لازم نہیں آئے گا، لیکن سنت طریقہ وہی ہے جو اوپر ذکر ہوا۔  فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144109202099

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں