بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ركوع، سجدہ اور قعدہ میں نظر کہاں ہونی چاہیے؟


سوال

نماز کے اندر سجدہ میں اور رکوع میں نظر کہاں ہونی چاہیے، نیز یہ بھی بتادیں کہ تشہد میں نظر کہاں رکھنی چاہیے؟

جواب

نماز میں رکوع کی حالت میں نظر قدم پر، سجدے میں ناک پر اور بیٹھنے کی حالت میں دونوں رانوں پر ہونی چاہیے۔

الفتاوى الهندية (1/ 72):

"(و آدابها) نظره إلى موضع سجوده حال القيام و إلى ظهر قدميه حالة الركوع و إلى أرنبته حالة السجود وإلى حجره حالة القعود و عند التسليمة الأولى إلى منكبه الأيمن و عند الثانية إلى منكبه الأيسر و كظم فمه عند التثاؤب و إخراج كفيه من كميه عند التكبير و دفع السعال ما استطاع، هكذا في البحر الرائق."

(كتاب الصلاة، الباب الرابع في صفة الصلاة،الفصل الثالث في سنن الصلاة وآدابها وكيفيتها، ط: رشيدية)

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144205200841

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں