بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

رخصتی سے قبل منکوحہ سے بات چیت یا ملاقات کرنے کا حکم


سوال

میرا نکاح ہوا ہے، وہ لڑکی میری کزن ہے، لیکن ابھی تک رخصتی نہیں ہوئی ،تو کیا میں اس سے بات کر سکتا ہوں یا مل  سکتا ہوں؟راہ نمائی فرمائیں!

جواب

واضح رہے کہ نکاح کی غرض اور مقصد  پاک دامنی کا حصول ہے، اس مقصد کا حصول اس وقت ممکن ہے جب نکاح اور رخصتی کے درمیان لمبے عرصے کا وقفہ نہ ہو، بغیر شرعی عذر کے نکاح اور رخصتی کے درمیان لمبا وقفہ کرنا مناسب نہیں ہے، البتہ نکاح کے بعد منکوحہ  چوں کہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوجاتی ہے، لہذا اس سے ملاقات کرنا فی نفسہ جائز ہے،لیکن جس معاشرہ میں اسے معیوب سمجھا جاتا ہو اور فریقین بھی اپنے اس معاملے کو دوسروں پر مخفی رکھنا چاہتے ہوں وہاں ان عوارض کی بنا پر ایسا کرنا مناسب نہیں ہے۔

" (هو) عند الفقهاء (عقد يفيد ملك المتعة) أي : حل استمتاع الرجل من امرأة لم يمنع من نكاحها مانع شرعي".

(رد المحتار ۳/۳، سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200259

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں