بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رفیدہ کا تلفظ کس طرح ہو گا؟


سوال

میرا بیٹی کا نام رفیدہ ہے، اب اس کو پکارنے میں کس طرح اس کا تلفظ ہوگا؟

جواب

صورت مسئولہ میںرَفِیْدَہ (راء کے زبر،اور فاء کے زیر کے ساتھ  )اور رُفَیْدَہ(راء کے پیش اور فاء کے زبر کے ساتھ)دونوں طرح تلفظ کرنا صحیح ہے ،البتہ رُفَیْدَہ پکارنا اچھا ہے ،کیوں کہ یہ  صحابیہ کا نام ہےاور یہ جراحہ (معالجہ)تھیں ،حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ تعالی عنہ  جب غزوہ خندق میں زخمی ہوئے تو حضرت رفیدہ رضی اللہ  تعالی عنہا نے  ہی ان کا علاج معالجہ کیا تھا ۔

الادب المفرد میں ہے:

"عن محمود بن لبيد قال: لما أصيب أكحل سعد يوم الخندق فثقل حولوه عند امرأة يقال لها ‌رفيدة وكانت تداوي الجرحى."

(ص:631،ط:مکتبہ المعارف)

المعجم الوسیط میں ہے:

"(الرَفِيْدَة) تَقول هُوَ ‌رفيدة صدق عون (ج) رفائد."

(ج:1،ص:359،ط:دار الدعوۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307102328

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں