بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ میں ویڈیو دیکھنے سے انزال ہوجائے


سوال

اگر کسی  روزہ دار شخص کی  رمضان المبارک کے مہینے میں موبائل  میں خراب ویڈیوز دیکھنے کے بعد منی نکل آئے تو اس شخص کا روزہ صحیح رہےگا یا دوبارہ قضاء  کرنی ہوگی یا کفارہ؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں روزہ دار  کو صرف فحش تصاویر اور ویڈیو ز کے دیکھنے کی وجہ سے  انزال (منی کا نکلنا )ہوجائے ،اس نے  مشت زنی وغیرہ نہیں کی  ہو تو اس کا روزہ باقی رہےگا  فاسد نہیں ہوگا، لیکن اگر  مشت زنی یا اپنے کسی اور عمل کی وجہ سے انزال ہوتو اس کا روزہ فاسد ہوجائے گا، اس صورت میں صرف  قضا  لازم ہوگی ، کفارہ لازم نہیں ہوگا۔  واضح رہے کہ روزہ دار کا رمضان میں مذکورہ حرکت عام دنوں میں  ایسی حرکت کرنے کے گناہ سے بھی زیادہ سخت گناہ ہے، لہٰذا ایسی حرکت سے مکمل اجتناب کرنا چاہیے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(وكذا الاستمناء بالكف) أي في كونه لا يفسد لكن هذا إذا لم ينزل أما إذا أنزل فعليه القضاء".

(کتاب الصوم، ص:399، ج:2، ط:سعید)

فتاوی قاضی خان میں ہے:

"وكذا إذا نظر إلى امرأة فأنزل أو تفكر فأمني لايفسد صومه".

(كتاب الصوم، ص:185، ج:1، ط:دار الكتب العلمية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144503101036

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں