بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نفل روزے میں ماہ واری کا آجانا


سوال

اگر کوئی عورت نفل روزہ شروع کرے اور بیچ میں ماہ واری شروع ہوجائے تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

اگر کسی عورت نے پاکی کی حالت میں روزہ شروع کیااورپھر دن میں ماہ واری شروع ہوگئی توروزہ فاسد ہوجائے گا۔اور اس روزے کی بعد میں قضا لازم ہوگی۔

البحر الرائق شرح كنز الدقائق - (1 / 216):

"وكذا إذا شرعت في صوم التطوع ثم حاضت فإنه يلزمها قضاؤه فلا فرق بين الصلاة والصوم".

الفتاوى الهندية - (1 / 215 رشیدیة):

"ومن دخل في صوم التطوع ثم أفسده قضاه، كذا في الهداية. سواء حصل الفساد بصنعه أو بغير صنعه، حتى إذا حاضت الصائمة المتطوعة يجب القضاء في أصح الروايتين، كذا في النهاية".

حاشية رد المحتار على الدر المختار - (1 / 291):

"(قوله: ولو شرعت تطوعًا فيهما) أي في الصلاة والصوم، أما الفرض ففي الصوم تقضيه دون الصلاة وإن مضى من الوقت ما يمكنها أداؤها فيه؛ لأن العبرة عندنا لآخر الوقت، كما في المنبع، (قوله: فحاضت) أي في أثنائهما، (قوله: قضتهما) للزومهما بالشروع". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144108200964

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں