بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں لعاب نگلنا


سوال

روزے کی حالت میں میرے منہ میں بہت زیادہ پانی آتا رہتا ہے یعنی تھوک ، مجھے کیا کرنا چاہیے ؟نگلنا درست ہے ؟اگر نہیں تو اس کا روزے پر کیا اثر پڑے گا؟

جواب

روزہ کی حالت میں منہ میں تھوک جمع ہوجائے  اور اس کو نگل لے تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، البتہ  روزہ دار کے  لیے  قصدًا تھوک  منہ  میں جمع کرنا اور پھر اس کو نگلنا مکروہ ہے۔

الفتاوى الهندية (1 / 199):

"ويكره للصائم أن يجمع ريقه في فمه ثم يبتلعه كذا في الظهيرية .".

فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144209201133

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں