بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کے فدیے کی مقدار


سوال

 اس سال 2021 کے رمضان المبارک کے مہینے کے روزوں کا فدیہ کیا مقرر کیا گیا ہے؟

جواب

روزے کا فدیہ صدقہ فطر کی مقدار ہے، یعنی گندم کے اعتبار سے پونے دوکلو گندم  یا اس کی  بازاری قیمت فقراء و مساکین پرصدقہ کرنا واجب ہے ، تاہم یہ ملحوظ رہےکہ روزے کا فدیہ دینا اس وقت جائز ہے کہ اگر کسی کے ذمہ قضا روزے باقی ہوں اور اس کا انتقال ہو جائے یا وہ اس قدر بیمار ہو جائے کہ اس کے صحت یاب ہونے کی امید نہ رہے تو ایسے  مریض یا حد درجہ عمر رسیدہ شخص کی طرف سے اس کے قضا روزوں کا فدیہ ادا کیا جائے گا۔ لیکن اگر وہ شخص حیات ہے اور بیمار تو ہے  لیکن اس قدر بیمار ہے کہ وہ ایک ایک دو دو کرکے وقفہ وقفہ سے روزے رکھ سکتا ہے تو اس کے ذمے روزہ کی قضا  ہی ضروری ہوگی، فدیہ ادا کرنے سے ذمہ ختم نہیں ہوگا۔

پونے دو کلو گندم کی بازاری قیمت معلوم کرکے رقم کی صورت میں فدیہ ادا کیا جاسکتاہے،  اس سال کراچی اور اس کے مضافات میں فطرانے اور فدیے  کی رقم کتنی ہے! ان شاء اللہ اس کا اعلان  ہمارے دارالافتاء سے جلد ہی  کردیا جائے گا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(وللشيخ الفاني العاجز عن الصوم الفطر ويفدي) وجوبا ولو في أول الشهر وبلا تعدد فقير كالفطرة لو موسرًا وإلا فيستغفر الله هذا إذا كان الصوم أصلًا بنفسه وخوطب بأدائه، حتى لو لزمه الصوم لكفارة يمين أو قتل ثم عجز لم تجز الفدية لأن الصوم هنا بدل عن غيره، ولو كان مسافرا فمات قبل الإقامة لم يجب الإيصاء، ومتى قدر قضى لأن استمرار العجز شرط الخلفية ."

(كتاب الصوم، باب صدقة الفطر، ج:2، ص:427، ط:ايج ايم سعيد)

فقط والله أعلم 


فتوی نمبر : 144208201430

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں