بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں بیوی کے پستان چوسنا


سوال

بیوی کے ساتھ روزے کی حالت میں پیار محبت میں پستان چوسنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے یانہیں ؟ جبکہ گاڑھا قطرہ نکلتاہو اورمنی نکلنے کا خطرہ نہ ہو اور برداشت بھی ہو ، اگر پہلے ایسا کرچکاہو تو کیا ہمارے پچھلےروزے خراب ہوچکے ہیں یانہیں ؟ اور تھوک منہ میں آتاتو وہ نہیں نگلتا باہر پھینکتاہے۔

جواب

اس عمل سے روزہ تو فاسد نہیں ہوتاالبتہ روزے کی حالت میں اس طرح کرنا مکروہ ہے،اس سے اجتناب کیاجائے ۔اگر دودھ حلق میں چلاگیا یاجماع کی نوبت آگئی تو روزہ بھی فاسد ہوجائے گااور قضاءوکفارہ دونوں لازم آئینگے ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143406200049

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں