بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں فحش وڈیوز دیکھنے سے انزال ہونے کی صورت میں روزے کا حکم


سوال

اگر روز ہ میں فحش تصاویر یا ویڈیوز دیکھیں، اور الٹا لیٹ جانے سے انزال ہو تو کیا حکم ہے؟

جواب

واضح رہےاز رُوئے شرع فلم بینی مطلقاً ناجائز ہے، پھر اگر  وہ فحش ہو تو دوہرا گناہ ہے، اور رمضان میں ہو تو کئی گناہوں کا مجموعہ اور روزے کا اجر وثواب ختم کرنے کا ذریعہ ہے، اس لیے اگر کسی شخص سے واقعتًا  مذکورہ فعل سرزد ہوا ہے تو اسے سچی توبہ و استغفار کرنا چاہیے۔ جہاں تک روزے کے فساد وعدمِ فساد کا تعلق ہے تو  اگر انزال ہونے  میں اپنے عمل کا دخل نہیں تھا (مثلاً انزال ہونے  میں  ہاتھ وغیرہ کا سہارا نہیں لیا)   صرف دیکھنے اور لیٹنے سے ہی انزال ہوگیا تو روزہ  فاسد نہیں ہوا۔اور اگر انزال ہونے میں اپنا عمل کا دخل تھا تو روزہ  فاسد  ہوجائے گا ،قضا  لازم ہوگی۔

تحفة الفقهاء للسمرقندی میں ہے:

"وكذلك لو نظر إلى فرج امرأة شهوة فأمنى أو تفكر فأمنى لايفسد صومه؛ لأنه حصل الإنزال لا بصنعه فلايكون شبيه الجماع لا صورة ولا معنى."

(كتاب الصوم، ج:1، ص:352، ط:دارالكتب العلمية)

فقط والله أعلم 


فتوی نمبر : 144209201364

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں