بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالات میں vagina (اگلی شرم گاہ ) میں دوا رکھنا


سوال

روزے کی حالات میں vagina (اگلی شرمگاہ )میں دوا رکھ سکتے ہیں؟

جواب

عورت کی شرم گاہ کے بیرونی حصہ میں دوا لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، لیکن اندرکے حصہ میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔

وفي الدر المختار و حاشية ابن عابدين:

"قلت: الأقرب التخلص بأن الدبر والفرج الداخل من الجوف إذ لا حاجز بينهما وبينه فهما في حكمه، والفم والأنف وإن لم يكن بينهما وبين الجوف حاجز إلا أن الشارع اعتبرهما في الصوم من الخارج."

( فتاوی شامی، 2/ 400، کتاب الصوم، ط: سعید)

وفي الفتاوى الهندية :

"وفي الإقطار في أقبال النساء يفسد بلا خلاف، وهو الصحيح، هكذا في الظهيرية."(1/ 204ط:دار الفكر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200201

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں