بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ کی حالت میں داڑھ میں ٹیکا لگوانا


سوال

روزے کی حالت میں داڑھ میں  ٹیکا لگوا سکتے ہیں یا نہیں ؟

جواب

اگر داڑھ میں ٹیکا لگوانے سے دوائی کے اجزاء حلق میں نہ جاتے ہوں تو ٹیکا لگواسکتے ہیں ،اس سے روزہ فاسد نہیں ہوگا ،اور  اگر دوائی کے اجزاء حلق میں جاتے ہوں تو روزہ کی حالت میں ٹیکا نہ لگوائیں ؛اس لئے کہ اس سے روزہ فاسد ہوجائے گا ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"ولو أقطر شيئًا من الدواء في عينه لايفطر صومه عندنا، وإن وجد طعمه في حلقه، وإذا بزق فرأى أثر الكحل، ولونه في بزاقه عامة المشايخ على أنه لايفسد صومه، كذا في الذخيرة، وهو الأصح هكذا في التبيين."

(کتاب الصوم، الباب الرابع فيما يفسد وما لا يفسد، ج: 1، صفحہ: 203، ط: دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509100261

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں